پاسورڈ شیئرنگ سے نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

پاسورڈ شیئرنگ سے نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی
ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر مختلف ممالک میں اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کرے گا۔ نیٹ فلکس کی جانب سے پہلے ہی چند ممالک میں اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے اور مختلف فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اب نیٹ فلکس کی جانب سے پہلی بار تفصیل سے بتایا ہے کہ کس طرح ایک اکاؤنٹ کو کئی افراد کو استعمال کرنے سے روکا جائے گا۔ کمپنی کے ایف اے کیو پیج میں اس حوالے سے تفصیلات دی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی گھر میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ یا پرائمری لوکیشن کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔ نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب صرف گھر کے اندر شیئر کرنا ممکن ہوگا،اس کے لیے ضروری ہو گا کہ آپ کی ڈیوائسز اس جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے ک صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔اس جگہ پر مہینے میں کم از کم ایک بار ڈیوائسز پر نیٹ فلکس ایپ یا ویب سائٹ کو اوپن کرنا لازمی ہوگا۔ اب گھر سے باہر کے کسی فرد سے اکاؤنٹ شیئر کرنا ممکن نہیں ہوگا ، ایک اکاؤنٹ کو بس ایک گھر کے اندر ہی استعمال کیا جاسکے گا اور اگر کو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔ نیٹ فلکس کی جانب سے آئی پی ایڈریس، ڈیوائس آئی ڈی اور اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھ کر تعین کیا جائے گا کہ پرائمری لوکیشن پر آپ اپنے اکاؤنٹ پر کسی ڈیوائس پر سائن ان ہوئے ہیں یا نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔