صدر پاکستان نے چینی نائب وزیر اعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

صدر پاکستان نے چینی نائب وزیر اعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا
اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی زیر احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب ،حنا ربانی کھر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔