باجوڑ دھماکا: وزیر اعظم کا سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، کلچرشو منسوخ

باجوڑ دھماکا: وزیر اعظم کا سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، کلچرشو منسوخ
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔ سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ یہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی ۔ خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے، لہذا کلچر شو منعقد نہ کیاجائے۔ واضح رہے کہ باجوڑ ، خار میں گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دہشت گردی سے 44 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔