ویب ڈیسک: بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئی، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔
اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا لیکن اب درخواست میں در وبدل کرکے اضافہ 2 روپے 63 پیسے کر دیا گیا۔
ڈسکوز صارفین کے لیے اضافے پر فیصلہ نیپرااتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جبکہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا نے اووربلنگ پر کے ای اور ڈسکوز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کےالیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں، صارفین کو بل ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے،نیپرا کےمطابق جوصارفین بلز ادا نہیں کرسکےان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہ لگایا جائے۔
جوصارفین لیٹ پیمنٹ سرچارج دے چکےاسےبلزمیں ایڈجسٹ کیا جائے،اوسط بلنگ سے بچنےکیلئےفوری طورپرخراب میٹرزکو تبدیل کیا جائے۔