اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعے کا مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو قائد آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کیس میں 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

Watch Live Public News