پی ٹی آئی جلسہ:کل تک بیٹھ کرمعاملات حل کریں یاپھر شوکاز کیلئےتیار ہو جائیں،چیف جسٹس

پی ٹی آئی جلسہ:کل تک بیٹھ کرمعاملات حل کریں یاپھر شوکاز کیلئےتیار ہو جائیں،چیف جسٹس
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ:کل تک بیٹھ کرمعاملات حل کریں یاپھر شوکاز کیلئےتیار ہو جائیں،چیف جسٹس

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں کل تک دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل درخواست گزار شعیب شاہین جبکہ ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت دی کہ کل تک دونوں فریقین بیٹھ کر جلسے سے متعلق معاملات طے کرکے آگاہ کریں۔

شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ آپ کے حکم کے باوجود ہماری درخواست پر انتظامیہ عملدرآمد نہیں کر رہی، ایک بات لائٹر نوٹ پر کہوں گا کہ کسی ایک افسر کوجیل بھیجیں خود عمل درآمد ہوگا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد بے شک یہ جلسہ یا احتجاج رکھ لیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل تک بیٹھ کر معاملات حل کریں یا پھر شوکاز نوٹس کے لیے تیار ہو جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News