ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کی اپڈیٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کےجوروٹ ایک درجہ بہتری کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے۔ جوروٹ نے نیوزی لینڈکےکین ولیمسن کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔
بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ڈیرل مچل کی چوتھی پوزیشن ہے۔ اسٹیو اسمتھ اور روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بدستور پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا کی تیسری پوزیشن ہے۔ اسی طرح آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی 20 رینکنگ جاری:
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔ سوریا کمار یادیو دوسرے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کےبعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اینرخ نورکا دوسرا اور راشد خان کا ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرا نمبر ہے۔ وانندو ہسارانگا چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ٹی ٹؤئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے۔ سکندرر ضا ایک درجہ بہتری کےبعد دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کی وانندر ہسارانگا 2 درجہ تنز لی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔