لاہور کے کن علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ ہوا؟ نام سامنے آگئے

لاہور کے کن علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ ہوا؟ نام سامنے آگئے
کیپشن: لاہور کے کن علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ ہوا؟ نام سامنے آگئے

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور میں گرین لاک ڈاون لگا دیا۔ محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کوکم رکھنے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں۔ شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل کیے گئے ہیں۔

شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلئیر کردئیے گئے۔ کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے۔

چنگ چی رکشہ کاان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا۔ اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News