رچرڈگرینل سمیت ٹرمپ کابینہ ارکان پربڑی پابندی عائد

رچرڈگرینل سمیت ٹرمپ کابینہ ارکان پربڑی پابندی عائد
کیپشن: رچرڈگرینل سمیت ٹرمپ کابینہ ارکان پربڑی پابندی عائد

ویب ڈیسک: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ ارکان کو توثیق سے قبل سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کومنتخب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

Watch Live Public News