خبردار۔۔ہوشیار۔۔مصنوعی ذہانت سےبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا بچنا ناممکن

خبردار۔۔ہوشیار۔۔مصنوعی ذہانت سےبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا بچنا ناممکن
کیپشن: خبردار..ہوشیار..مصنوعی ذہانت سےبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا بچنا ناممکن

ویب ڈیسک: آرٹیفشل انٹیلیجنس سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا بچنا ناممکن ہوگیا،اب کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

سی سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کے مطابق  ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا,خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلعہ بھی کیا جارہا ہے۔

سی سی ٹی او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 وائلئٹرز کو ای چالان بجھوائے گئے۔

سی ٹی او لاہور  نے  تمام موٹرسائیکلسٹ کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جائےگا، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

Watch Live Public News