ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کا نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس میں درج مقدمات کی تفصیلات کے لیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع، بانی پی ٹی آئی نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کےمطابق درخواست میں نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق کو بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا، لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، ان کوائریَز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کا معاملہ بھی تاحال حل نہیں ہوا، عدالتی احکمات پر عملدرآمد کرنے کے لیے سی ڈی اے کا عملہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل کرنے کے احکمات جاری کیے تھے۔