لاہور (پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 55 پیسے کی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کی کمی کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے8 پیسے مقرر کردی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کمی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے مقرر۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 56 پیسے کمی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔