واش روم میں موبائل کا استعمال نوجوان لڑکی کی جان لے گیا

واش روم میں موبائل کا استعمال نوجوان لڑکی کی جان لے گیا

ویب ڈیسک: نوجوان نسل موبائل کے اس قدر مانوس ہو چکی ہے کہ ہر وقت اس کو ساتھ رکھتی ہے۔ چاہے وہ بستر میں ہوں، چاہے کچن میں، چاہے کلاس میں اور چاہے گھر کے صحن میں بلکہ اب تو واش روم تک میں موبائل فون کو ساتھ رکھا جاتا ہے۔

روس میں اس حوالے سے ایک ایسا خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں پچیس سالہ دوشیزہ واش روم میں اس وقت موت کے گھاٹ اتر گئی جب وہ اپنے ساتھ واش روم کو لے جا کر استعمال کر رہی تھی۔ لڑکی نہ صرف موبائل واش روم میں استعمال کر رہی تھی بلکہ ساتھ چارجنگ پر بھی لگا رکھا تھا۔

ڈیلی سٹار کی پورٹ کے مطابق پچیس سالہ دوشیزہ اناستاسیاشیر بینینا کا تعلق نووسیبرسک سے ہے۔ قبل ازیں وہ روس کے ایک رکن پارلیمنٹ کی معاون بھی تھیں۔ ان کو موبائل فون واش روم میں ساتھ لے جانے کی عادت تھی اور عموماً بیٹری کم ہونے کی وجہ سے ساتھ چارج پر بھی لگا کر رکھتی تھیں۔

مقامی پولیس کے مطابق اناستاسیا نہا رہی تھیں اور اس دوران فون بھی استعمال کر رہی تھیں۔ فون ہاتھ سے گرا تو انھوں نے اٹھانے کی کوشش کی جس دوران ان کو کرنٹ کا جھٹکا پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

خیال رہے کہ روس میں گزشتہ دنوں ایک معروف بلاگر کا بارہ سالہ بیٹا نہاتے ہوئے باتھ ٹب میں اپنے ہاتھ سے موبائل گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ روس کی ایک طالبہ کے ساتھ بھی پیش آیا جو نہاتے ہوئے فون استعمال کر رہی تھیں اور موت کے منہ چلی گئیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔