ویب ڈیسک: لیگی رہنما مشاہد حسین سید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کا فون آنے سے پہلے عمران خان کو رہا کردیں۔ یہی سب کیلئے بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینئرسیاستدان مشاہدحسین نے انکشاف کیا کہ سسٹم میں رہنے کے لئے نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔
نجی چینل کو دیئے جانے والے انٹرویوں میں مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکہا تھا اگرسسٹم میں آناہےتوصدرپاکستان بن جائیں،وزیراعظم بننےکاکوئی چانس نہیں۔
لیگی رہنما نے بتایا کہ ملک میں مینڈیٹ کا یہ حال ہے کہ نگراں وزیراعظم موجودہ حکومت کوتڑی لگارہاہے کہ چپ ہوجاؤ ورنہ فارم سینتالیس کی حقیقت کھول دوں گا۔
عمران خان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ا مریکا کافون آنےسے پہلے عمران خان کو رہا کردیں یہی سب کےلئے بہتر ہے۔