کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 6 اپریل سے نئی پابندیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور بند رہیں گے۔ صوبہ میں 8 فیصد کورونا والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گا۔ جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا نافذ کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہو گی۔ نئی ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہو گی۔ ریسٹورنٹ رات 10 بجے تک ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔