اسلام آباد (پبلک نیوز) جسٹس محمد بشیر کی چوتھی مرتبہ جج احتساب عدالت اسلام آباد کے طور پر تقرری ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے سیشن جج محمد بشیر کو ایک بار پھر جج احتساب عدالت نمبر ایک تعینات کر دیا۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر کو تین سال کے لیے خصوصی عدالت کا جج تعینات کیا گیا۔ وزارت قانون نے محمد بشیر کی جج احتساب عدالت تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔