پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، یکم اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، یکم اپریل 2021
وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے مارچ میں 41 فیصد زیادہ 460 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ جولائی 2020 تا مارچ 2021 تک 3380 ارب روپے جمع کیے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحالی ہورہی ہے۔ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونا حکومتی معاشی بحالی کا عکاس ہے۔کرونا وائرس کے باعث جماعت اسلامی کا بڑا فیصلہ، بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔صدر پاکستان نے سیشن جج محمد بشیر کو ایک بار پھر جج احتساب عدالت نمبر ایک تعینات کر دیا۔ وزارت قانون نے محمد بشیر کی جج احتساب عدالت تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں موجود مرکزی بینکوں کے پاس 1995 کے بعد ڈالر ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ ڈالر ذخائر پچیس سال بعد کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔سندھ میں 6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور بند رہیں گے۔ 8 فیصد کورونا والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گا۔ جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا نافذ کی جائے گی۔ ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پر پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔