عمران خان کےسوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے

عمران خان کےسوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن سوشل میڈیا اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اظہر مشوانی نے کہا کہ الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے۔ اظہر مشوانی نے کہا کہ دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے ان کے بھائی مظہر الحسن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنےکا حکم ہے۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اظہر مشوانی کو کہاں رکھا گیا پتا نہیں چل رہا ہے، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کے لیے تمام قوانین توڑ رہی ہے، پولیس افسران پی ٹی آئی کے خلاف تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔