ویب ڈیسک:معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربات سے خوفزدہ ہوں اس لئے اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ ، فلم انڈسٹری اور پروگرامز کی میزبان فضا علی کا تیسری شادی سے اہم موقف آگیا،نجی ٹی وی چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں بچپن سے ہی جلدی شادی کرنا چاہتی تھی اور ڈھیر سارے بچوں کی خواہش تھی مگر شادی سے جو تجربات ہوئے ان سے خوفزدہ ہونے کے سبب اب دوبارہ کبھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں بچپن میں روتی تھی تو میری والدہ مجھے سختی سے روک دیتی تھیں حتی کہ چپ نہ ہونے پر مار بھی پڑ جاتی تھی، اس کے بعد یہ ہوا کہ میں نے ماں کے سامنے رونا ہی چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ فضا علی نے پہلی شادی سال 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے اور شادی کے تین سال بعد ہی اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔
پہلی شادی میں ناکامی کے بعد فضا علی نے 2018 میں ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔