کیلی فورنیا( ویب ڈیسک) اکثر انٹرنیٹ صارفین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا نجی ڈیٹا جی میل اکائونٹ میں ای میل کی صورت میں محفوظ کر لیتے ہیں اور اس طرح انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ محفوظ ہیں اور ان کی نجی تصاویر یا دیگر ڈیٹا کسی کے ہاتھ نہیں لگ سکتا تو ان کیلئے ایک بہت بری خبر ہے کہ جی میل آپ کے اکائونٹ کا اکثر ڈیٹا ایڈورٹائزرز کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل جی میل اکائونٹ کے ڈیٹا کے بدلے ایک بڑی رقم اکٹھی کرتا ہے ٗ خاص طور پر آئی فون صارفین جب جی میل ایپ انسٹال کرتے ہیں تو اس کی پالیسی گائیڈ لائن میں یہ واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ ایپ جس ڈیٹا کو اکٹھا کرتی ہیں اسے اپنے ایڈورٹائزر کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے ۔جو لوگ آئی فون پر جی میل ایپ انسٹال کر چکے ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس سے پہلے ہی یہ اجازت دے چکے ہیں اور ایڈورٹائزر کے ساتھ ان کی لوکیشن ٗ شناخت اور دیگر ڈیٹا شیئر کیا جائے۔ ایڈورٹائزر کے بہترین سروس فراہم کرنے کیلئے اس ڈیٹا میں تاریخ ٗ ای میل ٗ تصاویر اور لوکیشن شامل ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ جی میل کی دوسری سروس یعنی گوگل میپ ٗ یو ٹیوب بھی استعمال کر رہے ہیں تو جی میل اکائونٹ آپ کیلئے موبائل میں ایک ایسی الیکٹرانک کھڑکی بن جائے گا جہاں سے ایڈورٹائزر کو جھانکنے کیلئے مناسب راستے ملے گا۔