پانی کے معاملہ پر پی پی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

پانی کے معاملہ پر پی پی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی ( پبلک نیوز) پانی کی وجہ سے سامنے آنے والے ایشو پر سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو پہلے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی جیسے تحفے دینے کے بعد اب پانی کی قلت تحفہ کے طور پر دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سندھ اب خاموش نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ اس حوالے سے پہلے بھی سراپا احتجاج ہے۔ اب سندھ کا حصہ کا پانی چوری نہیں ہونے دیں۔ سندھ کے حق پر ارسا کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ جو معاہدہ ہوا ہے، اس کے مطابق سندھ کو پانی دیا جانا چاہیے۔ پانی کی قلت سے ٹھٹھہ میں کسان فصلیں نہیں اُگا پا رہے۔

مزید پڑھیں: آبی ذخائر میں کمی، پنجاب اور سندھ کو مزید کم پانی دینے کا فیصلہ

اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ پانی کے معاملہ پر اب سندھ احتجاج کرے گا۔ پہلا احتجاج لاڑکانہ کے ضلع میں 3 جون کو کریں گے جبکہ بدین اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں 5 جون کو مظاہرے کیے جائیں گے۔ سکھر میں 9 جون کو جبکہ کراچی میں 15 جون کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے سندھ اور پنجاب کو دیئے جانے والے پانی میں کمی کی گئی ہے۔ شارٹ فال کے پیش نظر کو پنجاب اور سندھ 32 فیصلہ کم پانی دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دونوں صوبوں کو 23 فیصد کمی کا سامنا تھا۔ فیصلہ کے بعد پنجاب کو 83 ہزار جبکہ سندھ کو 74 ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آبپاشی کے وزیر سہیل انور سیال نے بیراج کے معائنہ کی پیشکش کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے معلومات لیا کریں، بعد میں بات کیا کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔