بھارتی ریاست میں خلائی مخلوق اتر آئی، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست میں خلائی مخلوق اتر آئی، ویڈیو وائرل

جھارکھنڈ (ویب ڈیسک) بھارت میں خلائی مخلوق اتر آئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں جھارکھنڈ کے ایک ڈیم پر خلائی مخلوق کو اترتے اور پھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا دورانیہ محض 30 سیکنڈ ہے جبکہ اس میں ایک ایسی چلتی ہوئی نظر آتی ہے جس کو خلائی مخلوق کے جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں واقع ایک پُل پاس سے یہ ویڈیو بنی۔ ویڈیو میں خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتا ہوا جا رہا ہے جبکہ موٹر سواروں کی جانب سے اس کو لائٹ ماری جا رہی ہے۔ ویڈیو بنانے والوں نے اس کو خلائی مخلوق کہاں اور چڑیل بھی قرار دیا۔

حقیقت کیا ہے؟ اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ کیا یہ واقعی خلائی مخلوق ہے یا محض ویڈیو میں پُراسرار طریقہ سے نظر آنی والی چیز سمجھ نہیں آ رہی لہذا اس کو خلائی مخلوق قرار دے دیا گیا ہے؟ یہ ایک گتھی ہے جو تاحال سلجھ نہیں سکی۔ یہ سب ایک طرف ہے مگر معاملہ کچھ اور بھی ہے۔

وہ یہ معاملہ ہے سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو ڈالی گئی تو لوگوں نے اس کو شیئر کرنا شروع کر دیا۔ شیئر ہونے کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوتی چلی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس پر آراء دینا بھی شروع کر دیں۔ صارفین نے اس پر ملا جلا رد عمل دیا۔

کچھ صارفین نے اس پر مذاق کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ بعض صارفین نے ڈر اور خوف کا اظہار کیا ہے۔ ایک بڑی تعداد اس کو بھوت یا خلائی مخلوق ہی سمجھ رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔