پانی کی کمی، ارسا نے اہم فیصلہ کر لیا

پانی کی کمی، ارسا نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) ارسا نے ملک کے 9 اہم بیراجوں اور واٹر ہیڈ ورکس پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے فوری طور پر واٹر انسپکٹرز کی تعیناتی کیلئے چیئرمین واپڈا کو مراسلہ بھجوا دیا۔

پنجاب میں تونسہ، رسول، مرالہ، تریمو، پنجند ہیڈورکس اور چشمہ بیراج پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔ سندھ میں گدو، سکھر اور کوٹری بیراج پر تکنیکی ماہرین کو تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔

چیئرمین ارسا نے کہا ہے کہ آبی وسائل تقسیم کے نظام کی موثر نگرانی ضروری ہے۔ وزارت آبی وسائل نے بھی صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر اختلاف دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آبی وسائل کی شفاف تقسیم کیلئے ضروری ہے کہ تکنیکی ماہرین تعینات کیے جائیں۔

مراسلہ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے 24 مئی کے اجلاس میں آبی وسائل کی تقسیم کو شفاف بنانے کی ہدایت کی تھی۔ واٹر انسپکٹرز پانی کی تقسیم کے اعدادوشمار بھی مرتب کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔