پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اب اداروں کو تباہ کر رہی ہے، تحریک انصاف کا سب سے قیمتی اثاثہ مریم نواز ہیں، ہم جب بھی کسی مشکل میں ہوتے ہیں، وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی ہے جو ہمارے حق میں جاتا ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہمیں ہمیشہ ریسکیو کرتی ہے، میں 26 سال سے آصف علی زرداری کو ملک کی سب سے بڑی بیماری کہہ رہا ہوں، آصف زرداری کو ڈیل کا پیغام کیسے دے سکتا ہوں؟ عمران خان نے آصف زرداری سے متعلق آڈیو کے دعوؤں کی تردید کردی.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوج اور پی ٹی آئی ہی متحد رکھ سکتی ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے میری حکومت پر دباؤ تھا، اسمبلی میں جانا سب سے بڑا ٹریپ ہے، اسمبلی میں واپس جانا ایک فیصد بھی ممکن نہیں، استعفوں کے لئے اسپیکر کے پاس کسی صورت نہیں جائیں گے، استعفے سب کے سامنے دے چکے، اس حکومت کو مانتے ہیں نہیں، دیکھیں گے سپریم کورٹ سے لانگ مارچ سے متعلق کیا فیصلہ آتا ہے، کارکنان پر جو جبر کیا اسکی تاریخ پاکستان میں نہیں ملتی.عمران خان سے سوال پوچھا کہ آصف زرداری اور ملک ریاض کی ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوئی اس سے متعلق آپ کا موقف کیا ہے؟
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) May 31, 2022
عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا 26 سال سے زرداری سے متعلق میرا ایک ہی موقف ہے جو کام 26 سال نہیں کیا کیا وہ اب کر سکتا ہوں؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اسلحے کی بات اس لیے کی کہ وزرائے اعلیٰ کے سکواڈ میں آفیشل سیکیورٹی کے پاس اسلحہ تھا.