ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کے باعث سائفر کیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔