رینجرز کی جانب سے سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک مراکز کا قیام

رینجرز کی جانب سے سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک مراکز کا قیام
کیپشن: Establishment of heat stroke centers across Sindh by Rangers

ویب ڈیسک: سندھ رینجرز نے کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ہیٹ اسٹروک سنٹرز قائم کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سنٹرز قائم کیےگئے ہیں۔ جن میں ٹینک چوک، ملیر کالا بورڈ، مجید کالونی، بابر مارکیٹ، نصرت بھٹو کالونی، ڈی سی سینٹرل روڈ، ایم ڈی کٹ، اے آر وائی کٹ، نیو سبزی منڈی، الاآصف چورنگی، اورنگی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، ناظم آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور شہر کی اہم شاہراہیں شامل ہیں۔

اندرون سندھ میں حیدرآباد، چھور اور چھاچھرو میں ہیٹ اسٹروک سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

رینجرز کے ہیٹ اسٹروک سنٹرز میں شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی، او آر ایس پیکٹس اور دیگر ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔

سندھ رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے نے گرمی کے بچاؤ سے بچنے کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔ 

شہریوں کی بڑی تعداد نے رینجرز کے قائم کردہ ہیٹ اسٹروک سنٹرز کا رخ کر کے استفادہ حاصل کیا۔

Watch Live Public News