ویب ڈیسک: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مستقل سربراہ کی تعیناتی تعطل کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو اٹھویں بار توسیع دے دی گئی۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر 2022 کو ڈاکٹر شہزاد انور کو پہلی مرتبہ ڈی جی تعینات کیا گیا تھا۔ 23جولائی 2023 کو دوسری مرتبہ ان کو تین ماہ کے لیے ڈی جی تعینات کیا گیا۔ 17 اپریل 2023 کو تیسری اور 21 جولائی 2023 کو چوتھی بار توسیع ملی۔ 30 اکبوتر 2023 کو پانچویں اور 26 جنوری 2024 کو چھٹی بار توسیع دی۔ 26 اپریل 2024 کو ساتویں اور 24 جولائی 2024 کو آٹھویں توسیع مل گئی۔
نگراں حکومت نے ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی تعینات کا عمل شروع کیا۔ امیدواروں کے انٹرویو کر کے سمری منظوری کے لیے بھجوائی مگر تعیناتی نہ ہو سکی۔
نئے حکومت کو آئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر نئے ڈی جی کی تعیناتی نہ کر سکی۔