ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں یوم تکبیر کے مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی گئی۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں یوم تکبیر بھرپور قومی جذبے سے منایا گیا۔
شہر میں ریلیاں منعقد کی گئیں. جن میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار تمام مکتبہ ہائے فکر کے مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ھو چکا ہے۔ پاکستان کی عوام دفاع وطن کے لیے ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں یوم تکبیر کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں تقاریر، کھیلوں کے مقابلے اور ملی نغمے شامل ہیں۔
اس موقع پر شہدائے وطن اور ایٹمی سائنس دانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ملک کی ترقی، سالمیت اور دفاع کے لیے پختہ عزم کااعادہ بھی کیا گیا۔