بارشیں کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشیں کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: بارشیں کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں گرمی کی لہربرقرار رہے گی جبکہ   محکمہ موسمیات نےملک کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنےکی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات نےملک کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنےکی پیشگوئی کردی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،پوٹھو ہار، شمال مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہےگا، شام میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم شدید گرم رہے گا۔

کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،سوات، چترال،دیر،ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کےجنوبی اضلاع شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،بلوچستان اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی لہربرقرار  رہے گی۔

دوسری جانب شہر قائد میں کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کیساتھ ساتھ گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ دو جون سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

دوسری جانب اندرون سندھ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، گزشتہ روز دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہرین نے ہیٹ ویو کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کر دی۔  

Watch Live Public News