لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے انقلابی منصوبہ تیار۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام اعداد و شمار کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے، پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے پنجاب کے تمام اضلاع کا ڈیٹا ڈیجیٹل کرے گا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام ڈیٹا کے ڈیجیٹل ہونے سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کی جائے گی۔ اٹک، بہاولنگر، چکوال ،چنیوٹ ،ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد کا تمام ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ بابر حیات تارڑ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق بارش، سیلاب، آندھی اور دیگر قدتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ ڈیٹا منصوبہ جون 2024 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ پی ڈی ایم اے کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹل ہونے سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ ڈیٹا سینٹر کے قیام سے پنجاب میں قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کیں کمی لائی جائے گی۔