لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے اہم بیان۔ ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تازہ صورتحال کے مطابق مئیو ہسپتال لاہورمیں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 107 بستر، جنرل ہسپتال لاہورمیں 74 جبکہ ایکسپو ڈینگی فیلڈہسپتال میں 226 بستر خالی ہیں۔ لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے 250 مزیدبستروں میں فوری اضافے کی گنجائش موجودہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔