اسلام آباد ( پبلک نیوز) جماعت اسلامی یوتھ کا اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ۔ جماعت اسلامی یوتھ نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بے روزگاری مارچ اسلام آباد ڈی چوک میں ہونا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا۔ فیصلہ منصورہ میں سراج الحق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مارچ میں پورے ملک سے بیروزگار نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ بے روزگاری مارچ میں ہزاروں نوجوان اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ بے روز گاری مارچ کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ قیصر شریف کا کہنا تھا کہ بے روزگاری مارچ کی تیاریاں جاری رہے گی۔ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک میں شدت لائے گی۔