'میں چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب ہرجانہ کرنے لگا ہوں'

'میں چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب ہرجانہ کرنے لگا ہوں'
سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس پر 10 ارب ہرجانہ کرنے لگا ہوں،اس نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکندر سلطان الیکشن کمشنر میں تمہارے سے مخاطب ہوں، تمہارا سے بڑا دو نمبر آدمی کبھی الیکشن کمیشن میں نہیں بیٹھا، مجھے پتہ ہے پیچھے سے کون پش کر رہا ہے اس میں تو دم ہی نہیں تھا یہ کرنے کا۔ عمران خان نے کہا کہ میں اس پر 10 ارب ہرجانہ کرنے لگا ہوں، اس نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا، جو تمہارے سے ہرجانہ نکلواؤں گا شوکت خانم میں ڈالوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سارے چوروں کا ٹولہ مل کر الیکشن لڑ رہے تھے، میں تقریباً دگنی لیڈ سے انہیں پھینٹا لگایا۔ شہبازشریف کے پاس کوئی پاور نہیں ہے،اس سے کیا بات کرنی ہے، بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں،پہلے فیصلہ کیا یہ چور ہے اب فیصلہ کیا پاک ہو گیا، پھر فیصلہ کیا چور ہے پھر پاک کر دیا، خدا کے واسطے ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ساتھ کھڑی ہوتی ہے، میں اسی ملک میں رہوں گا، اللہ سے دعا کرتا ہوں، اوپر لے کر جانا ہے تو ارشد شریف والی موت دینا گیڈر والی نہیں، یہ آزادی کی جنگ ہے آزادی کی جنگ میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔