اس بار نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر ،اگر واپس نہ آئیں تو جنازے پڑھ لینا، علی امین گنڈا پور

اس بار نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر ،اگر واپس نہ آئیں تو جنازے پڑھ لینا، علی امین گنڈا پور

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس بار جب نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر نکلیں گے، اگر واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا۔

پشاور کے گورنمنٹ کالج میں سولرائزیشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناکامی کے بعد ناامید نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان قرضوں میں ڈوب ہے، آج ملک میں خود مختاری نہیں، ہم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں انصاف سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں، محرومی قوموں کو ہمیشہ نیچے لے کر جاتی ہے، مقابلہ کرنے کی جرات سے آپ کی سوچ بڑھے گی، بانی چیئرمین ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں کوئی محرومی نہ ہو، جب آپ گھبراہیں نہیں تو آپ عظیم بنیں گے، اس لیے ناامید نہیں ہونا اور آگے بڑھنا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے  طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبا یونین کو بحال کرکے لیڈرز پیدا کریں گے، ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن پھر بھی نوجوانوں پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  حق مانگنے پر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ظلم کیا جاتا ہے، حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، قوم اور نسلوں کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ جیتیں گے، حقیقی آزادی مانگے کی سزا بانی چیئرمین جیل میں بھگت رہا ہے، اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے  اعلان کیا کہ  جنگ کا فیصلہ کن وقت قریب ہے، اس بار جب ہم نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر نکلیں گے، اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لیں، اس بار فیصلہ کن معرکے کیلئے نکلیں گے۔

Watch Live Public News