پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے،یکم اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے،یکم اپریل 2021

پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے درخواست پر سماعت کی، ڈی جی پی ٹی اے اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کا ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم، ریمارکس دیئے کہ آئندہ غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کےلیے مزید اقدامات کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی، ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت میں قیمت کم ہونے پر کاٹن منگوانے کی تجویز منظور کی تھی، اجلاس میں ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا

نوازشریف کا بیانیہ عوام کی سمجھ میں آرہا ہے، لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں ہم 25،30 پہلے اپنے خطے میں سب سے آگے تھے، معیشت حکومت کے اختیار میں نہیں، آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے، حکومت اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو دےچکی ہے، حکومتی ٹولے کا علاج شروع ہوچکا ہے

حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا مطالبہ مان لیا، پٹرول وڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں 6 فیصد مستقل اضافہ کردیا، پٹرول ڈیزل پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری، آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن میں 16 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، اطلاق آج سے ہوگا

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے کیس کی سماعت، ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے، جسٹس عمر عطاء بندیال نے ن لیگ کے وکیل کی سرزنش کردی، کہا جن فیصلوں کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ چند پولنگ سٹیشنز سے متعلق ہیں، آپ فیصلے پڑھ رہے ہیں، مگر اصل نقطے کی طرف نہیں آرہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔