ڈسکہ (پبلک نیوز) نامعلوم افراد کی صوبیدار بازار میں فائرنگ، تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈسکہ شہر کے صوبیدار بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کھول دیا گیا جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اور نعشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ سول ہسپتال ذرائع نے تین افراد کی اموات کی تصدیق کر دی۔