لاہور (پبلک نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب وائرل ہونے والی تصویر سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل سے منسوب کر کے ایک انتہائی مہنگی گاڑی کی تصویر وائرل کی جا رہی ہے۔ تصویر میں موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ پر MTG 1 درج ہے۔ جس پر انھوں نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے وضاحت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے. ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!#tariqjamil pic.twitter.com/TQUjZxJN6h
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) April 1, 2021
ٹوئر پر موجود اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے۔ اس ٹویٹ میں انھوں نے #tariqjamil کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔