واٹس ایپ نے خاموشی سے اہم فیچر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے خاموشی سے اہم فیچر ختم کر دیا

ویب ڈیسک: میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اچانک ایک بڑی سہولت سے اپنے صارفین کو محروم کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے 2018 کے وسط میں رقم کے لین دین سے متعلق اہم فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس پر بغیر کوئی مؤقف اور اعلان کے کمپنی نے ختم کر دیا۔

واٹس ایپ نے رقم کی لین دین سے متعلق دو برس پہلے اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کو امریکہ، برازیل اور دنیا کے دیگر کچھ ممالک میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ فیچر کی کامیابی کے بعد اس کو مزید ممالک میں بھی پیش کیا گیا۔

بین الاقوامی جریدہ فوربز کی رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ محفوظ نہیں تھا۔ اس حوالے سے صارفین کی جانب سے شکایات بھی کی جا رہی تھیں۔ ٹیکنالوجی اور معاشی ماہرین نے بھی اس کو خطرناک قرار دیا تھا۔ 213 ملین صارفین کے ہوتے ہوئے بھی شکایات کے بعد یہ سروس ختم کر دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔