ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے
کیپشن: ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے

ویب ڈیسک: آج ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے، یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

اسلام آباد میں گزشتہ شب یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی یوم علی کرم اللہ وجہ کے جلوس ختم ہو گئے۔

لاہور جلوس

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر موچی گیٹ سے برآمد مرکزی ماتمی جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

لاہورسیکیورٹی

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 16ہزار افسران اور جوان تعینات ہیں،صوبہ بھر میں 812 مجالس کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ عزاداروں کو 03 درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہو رہی ہیں،سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے،سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں، مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، پولیس انتہائی الرٹ رہے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی  چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں،عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں،صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں،ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں،آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔

کراچی
کراچی میں یوم حضرت علی کرم اللہ وجہ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔جس میں سوز خوانی و سلام کے بعد علامہ ریحان حیدر رضوی مجلس سے خطاب کرینگے، بعد مجلس جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوگا۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرینگے، شرکاء جلوس محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے۔

نماز ظہریں باجماعت کا اہتمام  دوپہر 02:00 بجے دن ایم .اے جناح روڈ بامقابل بندو خان ہوٹل پر حجتہ السلام والمسلمین مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداد میں ادا کی جائے۔ نماز ظہرین کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، سی بریز، صدر دواخانہ منسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بھٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

یوم علی کی جلوس کے لیے کراچی  بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں کراچی میں یوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر بڑی تعداد میں ڈیوٹی دیں گے۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ سے گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی۔ جلوس برآمد ہونے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جائی گی جبکہ  سیکورٹی اداروں کے ماہر نشانہ باز بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔

ٹریفک پلان

جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشترروڈ، لیاقت آباد کی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

سٹیڈیم روڈ سے آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ، شاہراہ پاکستان کی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہو گی۔

مرکزی جلوس سے قبل ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس کا انعقاد ہوگا جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے۔

مجلس کے بعد جلوس، علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوس کی قیادت بوتراب سکاؤٹس کریں گے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
شرکا جلوس کے ہمراہ محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی پہنچیں گے، نماز ظہرین 2 بجے ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

Watch Live Public News