تربت میں زکری کمیونٹی کےسالانہ مذہبی تہوار کےموقع پر انتظامات

کیپشن: تربت میں زکری کمیونٹی کےسالانہ مذہبی تہوار کےموقع پر انتظامات

پبلک نیوز: ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کی جانب سے تربت میں زکری کمیونٹی کے سالانہ مذہبی تہوار کے موقع پر انتظامات،ہرسال کی طرح اس سال بھی زکری کمیونٹی  کا رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں ملک کے مختلف شہروں سے ضلع کیچ کے شہر تربت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  زکری کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے آنے والے زائرین کےقافلوں کےلیے جگہ جگہ پر میڈیکل کیمپس، ٹھنڈے پانی شربت اور جوس کی سبیل لگانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایف سی بلوچستان کی جانب سےکوہ مراد کے اعتراف میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News