22 سالہ ماریہ کے قتل میں ویڈیو بنانے والا بھائی بھی ملوث نکلا

22 سالہ ماریہ کے قتل میں ویڈیو بنانے والا بھائی بھی ملوث نکلا
کیپشن: Maria murder case
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی اپنی بہن کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس سے متعلق ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔

ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ شہباز نے لاش کو ہسپتال لے جانے کا ڈرامہ کر کے تدفین کی، 4 ملزمان شامل تفتیش ہیں اور ان سب کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-01/news-1711973265-1414.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-01/news-1711973265-1414.mp4

واضح رہے کہ مارچ 17 اور 18 کی رات کو  پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں 22 سالہ ماریہ کو اپنوں نے ہی بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی شہباز اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا اور  مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر کیا، قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی۔

Watch Live Public News