ویب ڈیسک:عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا ،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ،نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کہا گیا کہ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی،صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔