پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم اگست ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم اگست ، 2021
کراچی سمیت سندھ بھر میں9 روزہ لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم،ٹیکسی، رکشہ، چنگچی سمیت چھوٹی ٹرانسپورٹ سے بھی پابندی اٹھالی گئی،پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسینیشن سینٹر تک جانے کی اجازت، کھانوں کی ہوم ڈیلیوری پر وقت کی پابندی ختم کردی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ82 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران5 ہزار 26 نئے کیس رپورٹ،مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار 422 ہوگئی، 69 ہزار 756 مریض زیرعلاج، 3ہزار 208 کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات،9 اگست کے بعد کورونا ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیکٹرز کو کھولنے کی یقین دہانی کرادی، کہا پولیس اور دیگر حکام کو شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل،ریسٹورنٹ یا دوسرے کاروباری مرکز کو ایک ماہ کےلئے بند کردیا جائےگا۔ "آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ"، وزیراعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے، سہ پہر3 بجے ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔ کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی توذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،وفاقی حکومت خود کام کرتی ہے نہ ہی ہمیں کرنے دیتی ہے،بلاول بھٹوبرس پڑے،کہا اپوزیشن کے دوستوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف نہیں لڑنا چاہتیں تو زبردستی نہیں کرسکتا۔

Watch Live Public News