’مریم کی غیرموجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے‘

’مریم کی غیرموجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے‘
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ایک ٹؤئٹ میں کہا ہے کہ مریم کی غیرموجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے. واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آجکل کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش نظر آ رہی ہیں تاہم ان کے سیاسی مخالف شہباز گل اب بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں. تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ باجی کو جلد صحت یاب کرے وہ سیاسی طورپر واپس ایکٹو ہوں، انکی غیر موجودگی میں ہمیں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اپنی سیاست سے جتنا سیاسی نقصان وہ ن لیگ کاکر لیتی ہیں ہمیں شاید لمبا عرصہ لگے. ان کا کہنا تھا کہ ہم انکی صحت کیلئے بہت فکر مند ہیں، آخرہمیں دو تہائی اکثریت بھی دلوانی ہے انہوں نے. شہباز گل کے جواب میں مسلم لیگ ن کی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آئیں اور جوابی ٹوئٹ داغ ڈالا. لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ تعلیم لوگوں کو تہذیب سکھاتی ہے، مگر اس شخص کا تو ستیاناس کر دیا۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ اس شخص کی تمام تعلیمی اسناد کی ویری فیکشین کرائی جائے، مجھے تو یہ زبان سے جعلی ڈاکٹر لگتا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔