لندن(ویبڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے وائرل پاکستانی فین اب پہلے سے زیادہ مشہور ہو گئے ہیں ، صارم اختر اب میوزیم نظر آئیں گے. پاکستان کے کرکٹ فین صارم اختر ورلڈ کپ 2019 کے دوران بہت مشہور ہوئے ، آئی سی سی نے بھی 2 سال بعد انہیں یاد کیا۔
ورلڈ کپ 2019 کے دوران آپ کو مایوس پاکستانی فین صارم اختر کا چہرہ ضرور یاد ہوگا۔ اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی۔ آج بھی ان کی تصویر کو میمز میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
صارم اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی یہ وائرل تصویر شیئر کی ، انہوں نے بتایا کہ ان کی تصویر اب 'ہانگ کانگ میوزیم آف میمز' میں رکھی گئی ہے ، جسے دیکھ کرصارم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
I got featured in Hong Kong ???????? museum of memes ???? yohooo ???????? pic.twitter.com/uQ8GL0s7l7
— Sarim Akhtar (@msarimakhtar) July 31, 2021
صارم اختر کی یہ وائرل تصویر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران سامنے آئی جب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس میچ میں کینگروز نے پاکستانی ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کو میچ ہارتے دیکھ کر صارم بے زار ہو گئے اور اپنے دونوں ہاتھ کمر پر رکھے ، انہیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی یہ تصویر وائرل ہو جائے گی۔
I got featured in Hong Kong ???????? museum of memes ???? yohooo ???????? pic.twitter.com/uQ8GL0s7l7
— Sarim Akhtar (@msarimakhtar) July 31, 2021