چنیوٹ (پبلک نیوز) سیلابی ریلا ایک اور معصوم کی جان لے گیا۔ دریائے چناب دوست محمد بریج کے قریب 8سالہ محمد اسد سیلابی ریلے میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق باپ بیٹا دریا کی ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے جہاں جاتے ہوئے بیٹے کا پاؤں پھنسل گیا۔ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے باپ بیٹے کو بچا نہ سکا۔ 8سالہ محمد اسد کی نعش دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔