آزاد کشمیر: خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب

آزاد کشمیر: خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب
مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمير میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پانچ امیدواروں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلامقابلہ انتخاب کے دوران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو تین مخصوص نشستیں ملکی ایک سیٹ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس بھی ایک نشست ہے۔ خیال رہے کہ خواتین کی 5 مخصوص نشستیں تھی جن پر 10امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے۔ بعد ازاں پانچ خواتین امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پاس اس وقت کل انتخاب جیت کر منتخب ہونے والے 26 امیدوار ہیں جبکہ تین مخصوص نشستیں بھی مل گئی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔