بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاں بحق افراد کی تعداد136 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔قدرتی آفا ت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاری شدید بارشوں اور سیلابوں سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار پانچ سو پینتیس مکانات تباہ یا انہیں جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔ سیلابوں اور بارشوں سے چھ سو چالیس کلومیٹر طویل چھ شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ادھر صوبے میں تمام متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر امداد اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔