عامر خان کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

عامر خان کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے ریلیز سے قبل بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے 2015 میں دیے گئے انٹرویو کی بنیاد پر ایک مخصوص طبقہ ان کی مخالف کررہا ہے جس میں عامر نے کہا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت پروان چڑھا ہے۔ بھارتی اداکار کے دوٹوک مؤقف اپنانے اور حقیقت کی ترجمانی کرنے پر مخصوص طبقہ انہیں پسند نہیں کرتا اسی سبب وہ اکثر ان کے نئے پروجیکٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر ناکام مہم چلاتے ہیں تاکہ کسی بھی طرح عامر خان کی کردار کشی کرکے فلم کو ناکام بنایا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا‘‘ کا ٹرینڈ چلایا گیا۔ عامر خان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بھارت کو پسند نہیں کرتا اور یہ ایک غلط خیال ہے، میں اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔