20 روپے پیٹرول 20 روپے ڈیزل 23 روپے ایل پی جی 50 روپے فی یونٹ بجلی چینی 160 روپے کلو آٹا 160 روپے کلو 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کی طرف سےعوام کے لیے جانے سے پہلے آخری بڑا تحفہ ہے اس میں سکول کے بچوں کی فیس پانی کابل اور گھر کا کرایہ شامل نہیں ہے غریب نے معاشی طور پے مرنا ہے یا…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 1, 2023
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کا جانے سے قبل عوام کے لئے یہ آخری بڑا تحفہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ غریب نے معاشی طور پر مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہو چکی ہیں، ستمبر غریب کیلئے مزید ستمگر ہوگا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔